*💥بھارت سے ایک اور آبی ریلا دریائے چناب میں داخل، گنڈا سنگھ والا، سدھنائی ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کا سیلاب*
*💥بھارت سے ایک اور آبی ریلا دریائے چناب میں داخل، گنڈا سنگھ والا، سدھنائی ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کا سیلاب*
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے چناب میں شدید آبی ریلوں کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ریلا 8 بجے خانکی پہنچا اور رات 3 بجے قادرآباد پہنچے گا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ڈیموں سے پانی کے اخراج کے باعث مرالہ سے خانکی تک سیلابی ریلا رواں دواں ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس پر بہاؤ 5 لاکھ 48 ہزار 237 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو آج رات 8 بجے خانکی اور رات 3 بجے قادر آباد پہنچنے کا امکان ہے جب کہ قادر آباد پر بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔
مزید بتایا کہ دریائے چناب کا ریلا 8 ستمبر کی صبح 7 بجے تریموں ہیڈ ورکس، 11 ستمبر کو پنجند اور 13 ستمبر کو گڈو بیراج تک پہنچنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام مقامی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری حفاظتی و امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ نشیبی علاقوں اور دریا کنارے رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔