November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-02_172516

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *03 ستمبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) بھارت سے ایک اور آبی ریلا دریائے چناب میں داخل، گنڈا سنگھ والا، سدھنائی ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کا سیلاب

🚨 (2) پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشیں، دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان

🚨 (3) بھارت کا سفارتی سطح پر پھر رابطہ، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا

🚨 (4) بھارت نے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری

🚨 (5) دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے حوالے سے الرٹ جاری

🚨 (6) وزیراعظم کی چینی اداروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

🚨 (7) مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

🚨 (8) مریم نواز سیلاب متاثرین کے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کریں گی: عظمیٰ بخاری

🚨 (9) دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے حوالے سے الرٹ جاری

🚨 (10) پنجاب میں سیلاب؛ ریلوے کا خانیوال سے فیصل آباد سیکشن معطل، ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا

🚨 (11) مون سون کا نواں اسپیل، مزید 48 گھنٹوں تک تیز بارشوں کی پیش گوئی

🚨 (12) 12 ربیع الاول کی آمد، سندھ میں 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

🚨 (13) کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج

🚨 (14) کرم میں مسافر گاڑی پر حملے میں 6 افراد جاں بحق

🚨 (15) پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا

🚨 (16) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس کے ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

🚨 (17) چین فوجی پریڈ کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں اور ڈیزائن کے حامل جنگی ڈرونز سامنے لے آیا

🚨 (18) کالاباغ ڈیم متنازع منصوبہ ہے اور اے این پی کسی صورت قبول نہیں کرے گی: میاں افتخار

🚨 (19) ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بلوچستان میں غذائی بحران کا خدشہ

🚨 (20) خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کی بھرتی کا انکشاف

🚨 (21) چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ہوگئیں

🚨 (22) 20 ہزار کلومیٹر رینج اور بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت، چین نے جدید میزائل متعارف کروادیا

🚨 (23) کراچی سے بھی بڑا برفانی تودہ 40 سال کے سفر کے بعد آخرکار ختم ہونے کے قریب

🚨 (24) اسپورٹس بورڈ کہتا ہے کھلاڑی کو 400 روپے ڈیلی الاؤنس دو، سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن

🚨 (25) لاہور میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد شکنجہ سخت، نجی ہاؤسنگ اسکیم کا مالک گرفتار

🚨 (26) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن، 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھولیا

🚨 (27) ملتان: ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پر کیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف

🚨 (28) عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان

🚨 (29) کاروباری شخصیت اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم حبیب خالق حقیقی سے جاملے

🚨 (30) بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، 1400 دیہات زیرآب

🚨 (31) سریاب واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی: حمزہ شفقات

🚨 (32) ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر مزید تنزلی کے بعد 21 اور رضوان 22 ویں نمبر پر چلے گئے

🚨 (33) سندھ کے وزیر آبپاشی نے کالا باغ کے حوالے سے علی امین کا بیان متنازع قرار دیدیا

🚨 (34) امریکا میں پاکستانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کردی

🚨 (35) عالمی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض دیگا

🚨 (36) ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق خبروں کو ‘فیک نیوز’ قرار دیدیا

🚨 (37) پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی

🚨 (38) بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری

🚨 (39) سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہونگے: مریم اورنگزیب

🚨 (40) پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان

🚨 (41) کالا باغ ڈیم کو لیکر علی امین کا بیان پارٹی کو پسند نا آیا، سلمان اکرم نے بھی ذاتی بیان قرار دیدیا

🚨 (42) سیلاب میں بیٹیوں کا جہیز بہہ جانے کی خبر، گورنر پنجاب نے 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھالی

🚨 (43) امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردار کشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک

🚨 (44) پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

🚨 (45) جن پی ٹی آئی ورکرز کو سزائیں ہوئیں ان کے گھر پر کھانے کو کچھ نہیں ہے: شیخ رشید

🚨 (46) چینی صدر کا تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ میں پیوٹن اورکِم جونگ اُن کیساتھ طاقت کا مظاہرہ

🚨 (47) افغانستان کے زلزلہ زدگان کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا، نائب وزیراعظم

🚨 (48) جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور

🚨 (49) شہباز شریف کا بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ، سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی

🚨 (50) حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے، بلاول بھٹو زرداری

🚨 (51) لاہور کی طرح کراچی کینٹ اسٹیشن کو بھی اپ گریڈ کریں گے: حنیف عباسی

🚨 (52) پارٹی انتشار کا شکار ہوگئی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے بے شرم ہیں، علی امین گنڈا پور

🚨 (53) سونے کی قیمت میں 6000 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

🚨 (54) وزیراعظم شہباز شریف کی چینی اعلیٰ کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

🚨 (55) سپریم کورٹ کا عدالتی سال آٹھ ستمبر کو شروع، افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری

🚨 (56) راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر میٹرک کی طالبہ کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پرنسپل گرفتار

🚨 (57) پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، ایجنڈا جاری

🚨 (58) مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

🚨 (59) مریم نواز کا وزیر صحت کو سیلاب متاثرین کیلئے “کلینک آن بوٹ” کا ٹاسک تفویض

🚨 (60) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 112 ارب کے فنڈز منظور کر لئے

🚨 (61) ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال