November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، ریسکیو اینڈ

IMG-20250903-WA0239

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے ذریعے اب تک پانی میں پھنسے 11355 افراد اور 2733 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے 55 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، فلڈ ریلیف کیمپس سے اب تک 4231 افراد اور 11355 جانوروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور 255 افراد فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں، جبکہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، ریسکیو کی جانب سے ذریعے اب تک پانی میں پھنسے 706 افراد اور 360 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور فلڈ ریلیف کیمپس میں 525 افراد اور 6801 جانوروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور 1107 افراد کیمپس میں مقیم ہیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے اب تک 23 ہزار سے زائد افراد اور 1705 جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس پر رہائش کھانے، پینے سمیت تمام سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو کر اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی امداد کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کریں۔