عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایم این اے لال مالی نے کالا باغ دیم کی تعمیر کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے وفاق کو کمزور کرہں گے۔
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایم این اے لال مالی نے کالا باغ دیم کی تعمیر کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے وفاق کو کمزور کرہں گے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ کالا باغ ڈیم کے متعلق پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی پالیسی بڑی واضح ہے۔ جب تک اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا اور سندھ قبول نہیں کرتا تب تک کالا باغ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف میں کالا باغ ڈیم کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
لال مالھی نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم تو دور کی بات پاکستان تحریک انصاف کے صدر جناب ڈاکٹر علی عارف علی صاحب نے چھ کنال کی منظوری بھی نہیں دی تھی۔ اور جب چھ کنال کی منظوری اصف زرداری نے دی تو سندھ کے عوام نے بھرپور احتجاج کیا اور حکومت کو یہ قدم واپس لینے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مینڈیٹ نہیں۔ کالا باغ ڈیم دور کی بات ان کو گٹر بنانے کا بھی مینڈیٹ نہیں ہے۔
یہ حکومت جان بوجھ کر مردہ ایشوز کو سامنے لانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل، انسانی حقوق کی پامالی، ائین کی پامالی اور عدلیہ کی محکومی اور پردہ ڈالا جا سکے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ