*لاہور میں دوران پولیس مقابلہ، تحصیل میلسی کا رہائشی زنا کے مقدمے کا ملزم اپنے ہی پسٹل کے فاٸیر سے عضو خاص سے ہاتھ دھو بیٹھا*
*لاہور میں دوران پولیس مقابلہ، تحصیل میلسی کا رہائشی زنا کے مقدمے کا ملزم اپنے ہی پسٹل کے فاٸیر سے عضو خاص سے ہاتھ دھو بیٹھا*
میلسی (محمدمختارسولگی) تھانہ نشتر کالونی ڈویژن ماڈل ٹاؤن لاہور کے علاقے حویلی میاں وحید نشتر کالونی لاہور میں مخبر کی اطلاع پر سی سی ڈی لاہور نے زنا کے مقدمے کے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نے فائر کرنے کی غرض سے نیفے میں اڑسا پسٹل نکالنے کی کوشش کی۔ جلد بازی میں پسٹل نکالتے ہوئے پسٹل چل گیا ۔جس کا فائیر ملزم کے عضو تناسل میں لگ گیا۔ملزم اپنے پسٹل سے اپنا ہی عضو خاص سے محروم ہوگیا۔
فاٸیر لگنے سے ملزم زخمی ہوکر گر پڑا ،جس کو سی سی ڈی لاہور نے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عمر فاروق ولد اللہ دتہ قوم آرائیں سکنہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم تھانہ غالب مارکیٹ کے زنا کے مقدمے کا نامزد ملزم تھا اور سی سی ڈی 1 ماڈل ٹاؤن لاہور کی حراست سے فرار ہوا تھا۔