November 17, 2026

عنوان، پھر کسے ڈھونڈنے لگیں آنکھیں تحریر، ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور

Screenshot_2025-08-30_165855

عنوان، پھر کسے ڈھونڈنے لگیں آنکھیں
تحریر، ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اس کی آنکھوں میں ایک عجب سی کسک، عجب سی طلب، عجب سی تلاش، عجیب سی تھکن، عجب سی لاچاری، عجب سی بے بسی، عجب سی محرومی اور حد سے زیادہ تھکاوٹ تھی، وہ آنکھیں ایک عرصے سے کسی کی تلاش میں تھیں، اب عرصے کے بارے میں کچھ clear cut معلومات نہیں ہیں، کبھی کبھی ہم اتنے لمبے عرصے تک محرومیوں کے دشت میں بھٹکتے رہتے ہیں کہ پھر ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ محرومیوں کی کءی سو ایکڑز لمبی سرنگ میں ہم کتنے عرصے تک لاپتہ رہے، ہاے یہ محرومیاں بھی ناں کسی نہ کسی شکل میں ہر ذی روح اور ہر ذی نفس کے ساتھ، ساے کی طرح لگی ہوی ہوتی ہیں، سانسوں کی سنگت تک ساتھ نبھاتی ہیں، تو ماہ زیست کی آنکھوں میں ایسا ہی جوگ تھا، ایسی ہی وحشت تھی، ایسا ہی جنون تھا، یہ خوابوں کی رنگ برنگی کہکشاں بھی ناں بڑی ہی ظالم مار ہوتی ہے وہ اس طرح کہ جب خواب عین منزل پہ پہنچنے سے چند قدم پہلے ٹوٹ جاتے ہیں ناں تو پھر سانسوں کی روانی کے سنگ بھی لوگ چلتے پھرتے تو دکھای دیتے ہیں مگر زندہ نہیں ہوتے وہ بیچارے؟ . ماہ زیست بھی کہاں زندہ تھی، زندگی ضرور جیتی تھی، لوگوں کی بھیڑ کا ایک حصہ بھی تھی، کھاتی پیتی بھی تھی، روز مرہ کے کام کاج بھی کرتی تھی، مہینے کی پہلی تاریخ کو نیشنل بنک سے تنخواہ لینے بھی مارے بندھے چلی جاتی تھی، مگر زندہ کہاں تھی ماہ زیست، ایک وجود تھا جس پہ روزانہ رنگ برنگی پوشاک چڑھا کر ماہ زیست دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک آیا کرتی تھی،ارے دنیا کہاں اپنی ہی آنکھوں میں دھول جھونکتی تھی ماہ زیست، تو ہم اور آپ بھی ایسے ہی ہیں، ہماری اور آپ کی آنکھیں بھی کسی ایسے کو کھوج کھوج کر پتھر کی ہو چکی ہیں جو درحقیقت موجود ہی نہ ہے، اسی لیے ہماری اور آپ سب کی آنکھیں بھی ماہ زیست کی آنکھوں کی طرح حیران، ویران، پریشان، اور تھکی ہاری سی ہیں، ان تمام تھکی ہاری آنکھوں کی وحشت کے نام جو پیدا ہی انتظار کے لیے ہوییں اور مر بھی انتظار میں جاییں گی.
پھر کسے ڈھونڈنے لگیں آنکھیں
پھر کسے کھوجنے لگیں آنکھیں
پھر کسی شہر کے سناٹے… میں
پیاروں کو پوجنے لگیں آنکھیں
پھر کسے ڈھونڈنے لگیں آنکھیں
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam.naureenl@icloud.com