November 17, 2026

ٹھٹھہ ضلع کے کئی سرکاری گھوسٹ افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف محکموں محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس

Screenshot_2025-08-30_195337

ٹھٹھہ دعانیوز بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ

یونین آف جرنلسٹ

آرگنائزیشن سندھ۔

ٹھٹھہ ضلع کے کئی سرکاری گھوسٹ افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ٹھٹھہ ضلع کے مختلف محکموں محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ٹھٹھہ ہائی ویز سرکل ہائی وے ڈویژن ٹھٹھہ پرائوشنل ہائی وے اور بلڈنگ محکمہ فشریز محکمہ جنگلات محکمہ خوراک محکمہ پبلک ہیلتھ میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ افسران اور کچھ ملازمین زیادہ تر آفسز سے گم رہتے ہیں جس سے کئی کام تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر اور فاریسٹ آفیسر تو آفس کے اندر نظر نہیں آتے ہیں کنزرویٹر تو مہینے میں چند چکر لگا لیتے ہیں مگر فاریسٹ آفیسر تو شاید ایک ہی چکر مہینے میں لگاتے ہیں اوپر دئیے گئے آفسز ویران پڑے رہتے ہیں صرف پٹے والے یا اکا دکا کلرک صاحبان موجود ہوتے ہیں صرف جون جولائی میں افسوں میں رش ہی رش نظر آتا ہے بہت سے محکموں میں گھوسٹ ملازمین ہیں جنکی وجہ سے حکومت کو بھی نقصان پہنچتا ہے حکومت کو چاھئے باقاعدہ انکوائری کرائے اور یہ انکوائری بھی ہونا چاھئے کہ کسی بھی افسر یا ملازم کے پاس بنگلے گاڑیاں کیسے آجاتی ہیں کیوں سرکاری مال کو لوٹا جارہا ہے یا تو یہ سب چیزیں خاندانی امیر لوگوں کے پاس ہوتی ہیں تو پھر جو ضلع ٹھٹھہ میں خالی ہاتھ آتے ہیں اور ایک دم بینک بیلنس گاڑیوں بنگلوں کے مالک کیسے بن جاتے ہیں یہ سرکار کا بڑا نقصان ہے اسکی خاص انکوائری لازمی ہے رشوت کی شکایات تو کئی دفاتر سے آتی ہیں چند سال پہلے محکمہ خزانہ ٹھٹھہ کی بھی اطلاعات ملیں کہ کئی افسران سے سوسائٹی میں بنگلے بنائیے اور کچھ اپنے رشتے داروں کے نام کردیے ہر محکمہ میں کروڑوں کے بجٹ آتے ہیں کہاں استعمال ہورہے ہیں حکومت کو اس چیز پر نظر رکھنی چاھئے تاکہ رسوت کا بازار گرم کرنے والے قانون کی گرفت میں ہوں اور حکومت کو نقصان نہ ہو ہمارا ملک اور ترقی کرے اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم و کرم فرمائے اور ہمارے ملک کو مذید ترقی سے نوازے اور گھوسٹ ملازمین کو ڈیوٹیوں پر جانے کی توفیق عطا فرمائے رشوت خور رشوت سے باز آجائیں آمین