قصہ ایک صدی کا۔ تحریر محمد نواز رضا
قصہ ایک صدی کا۔
تحریر محمد نواز رضا
کیپٹن محمد صفدر سے ربع صدی سے تعلق ہے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز نواز شریف کی سعودی عرب میں جلاوطنی کے دوران ہوا جووقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتی گئی ہر سال عمرہ یاحج کے دوران کے دوران مسجد نبوی ص ہو یا مکہ المکرمہ پو جدہ کا سرور پیلس ان سے مرد آہن محمد نواز شریف سے ملاقاتیں ہوتی رہیں ہمارے درمیان دوستی اس حد تک ہے میں ان سے مذاق بھی کر لیتا ہوں ہنس مکھ بات بات پر قہقہے لگانے والے کیپٹن محمد صفدر سے بات کرنے کا لطف آجاتا ہے مجھے ان کی سب سے بڑی خوبی ختم نبوت پر پختہ یقین رکھتے ہیں دوسری خوبی یہ ہے کہ نتائج کی پروا کئے بغیر سچی بات کہہ دیتے ہیں جن لوگوں نے جواں سال کیپٹن محمد صفدر کو وردی میں دیکھا ہے ان کی وجاہت کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ہیں ایسے تو مانسہرہ کا اعوان شریف خاندان کا داماد نہیں بن گیا اگر نوازشریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی اور کیپٹن محمد صفدر وردی میں ہوتے تو آج جنرل کے منصب سے ریٹائر ہوتے۔ کئی جرنیل ان کے بیچ میٹ تھے کیپٹن محمد صفدر قومی اسمبلی کے دو بار رکن منتخب ہوئے 8 فروری 2008 کے انتخابات میں مانسہرہ سے میاں نوازشریف کی شکست پر دل برداشتہ ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں نواز شریف کو ہرانے کی سازش کو دو جملوں میں بے نقاب کیا تو پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی پھر مختلف اطراف سے ان کے ٹی وی چینلز پر انٹرویوز لینے پر غیر اعلامیہ پابندی لگائی گئی لیکن کیپٹن محمد صفدر خاموش رہنے والا نہیں پچھلے دنوں کیپٹن محمد صفدر نے جاوید چوہدری کو ایک دھماکہ خیز انٹرویو دیا جس کی گونج ابھی تک سنائی دی مجھے ایسا محسوس ہوا کیپٹن محمد صفدر کی آواز میں محمد نواز شریف تاریخ کو درست کرنے کے لئے حقائق کو منظر عام پر لا رہا ہے میزن نے خوبصورت انٹرویو پر مبار ک باد دی ہم دونوں کے درمیان ملاقات طے پائی میں نے ان کے ہاں آنے کی خواہش کا آظہار کیا تو انہوں کہا کہ میں خود آپ کے پاس میڈیا ٹائون آئوں گا سو کیپٹن محمد صفدر کسی پروٹوکول کے بغیر بندہ ناچیز کے غریب خانہ پر پہنچ گئے میں ہنگامی طور ممتاز صحافی سجاد اظہر کو بلوا لیا کیپٹن محمد صفدر پون گھنٹہ میرے ہاں رہے قبل ازیں میرے ہاں میاں محمد نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز تشریف لا چکے ہیں کیپٹن شریف خاندان کے چوتھے فرد ہیں جنہوں نے میرے غریب خانہ کو رونق بخشی۔ کیپٹن محمد صفدر سے سعودی عرب میں ایام جلاوطنی کی باتیں ہوتی رہیں اس زمانے میں نامور نعت خواں عبدالرزاق جامی کی نعت خوانی کا بھی ذکر ہوا عبدالرزاق جامی کا شمار شریف خاندان کا ہی حصہ تصور کئے جاتے ہیں کیپٹن محمد صفدر چوہدری نثار علی خان شیدائی ہیں وہ چوہدری نثار علیبخان اور شاہد خاقان عباسی کو قومی سرمایہ سمجھتے ہیں کیپٹن محمد صفدر سے ملاقات ہوئی تو میں نے بھی ان کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا ان کو نہ صرف اپنی کتاب مرد آہن محمد نواز شریف حکومت اپوزیشن جلاوطنی اور جیل کہانی پیش کی بلکہ چوہدری نثار علی خان حکومت اپوزیشن اور پارلیمنٹ کی روداد پیش پیش کی بات یہیں ختم نہیں ان کو اپنی دیگر تین کتب روداد سیاست-1 ، 2 اور 3 پیش کیں۔