قصور وزیر اعلی پنجاب کے احکامات‘محکمہ تحفظ ماحول کا ہسپتال ویسٹ میں ملوث کباڑ خانوں کیخلاف ایکشن‘4کباڑ خانے سیل‘مالکان کیخلاف مقدمات کیلئے استغاثے جمع کروا دیئے گئے
قصور
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات‘محکمہ تحفظ ماحول کا ہسپتال ویسٹ میں ملوث کباڑ خانوں کیخلاف ایکشن‘4کباڑ خانے سیل‘مالکان کیخلاف مقدمات کیلئے استغاثے جمع کروا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصورانجینئر محمد عمران نے اپنی ٹیم اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی کے ہمراہ ایسے کباڑ خانے جو ہسپتال ویسٹ میں ملوث ہیں، پر چھاپے مارے جس میں 4 کباڑ خانوں سے 158کلو گرام ہسپتال کا جراثیم آلود فضلہ پکڑا گیا
اس پر کاروائی کرتے ہوئے 4 کباڑ خانوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مالکان کیخلاف مقدمات کیلئے متعلقہ تھانہ جات میں استغاثے جمع کروا دیئے گئے ہیں
یہ کاروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں واقعہ کباڑ خانوں پیرو والا روڈ، بستی صابری، فیروز پور روڈ اور کمال چشتی چونگی میں کی گئیں ہیں
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع کے تمام کباڑ خانوں کو ہسپتال ویسٹ فری بنایا جائیگا اور جو ہسپتال مالکان ویسٹ کو تلف کرنے کی بجائے فروخت کر رہے ہیں ان کیخلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات