بہاولنگر کمشنر بہاولپور ڈویژن کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
بہاولنگر کمشنر بہاولپور ڈویژن کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون،ڈی پی او کامران اصغر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد اور قرب و جوار کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ریلیف کیمپوں، ہسپتالوں، ریسکیو مراکز، لائیو سٹاک اور صحت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی موقع پر موجود تھے۔
کمشنر مسرت جبیں نے اس موقع پر کہا کہ:
“تمام تر ریلیف و ریسکیو انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ اور عوام متحد ہیں۔ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ہمیں اس آزمائش سے بخیرو خوبی نکالے گا