روھڑی نماہندہ واجد علی سکھر: نئے صوبے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے، کراچی سندھ کی شہ رگ ہے اور سندھ کی وحدت و سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
روھڑی نماہندہ واجد علی
سکھر: نئے صوبے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے، کراچی سندھ کی شہ رگ ہے اور سندھ کی وحدت و سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا پروپیگنڈا 1973ء کے آئین کے خلاف ہے اور کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ وہ جامعہ شیراز میں منعقدہ جے یو آئی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مولانا سلیم اللہ بروہی، اسد اللہ حیدری، عرفان علی لوہر، محکم الدین بروہی سمیت دیگر علمائے کرام اور دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1973ء کے آئین کی دفعہ 239 کی ذیلی شق 4 کے مطابق ملک میں نئے صوبے بنانے کے لیے صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت لازمی ہے، جو ناممکن ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1983ء میں جنرل ضیاء الحق کے دور میں 22 رکنی کمیشن قائم کیا گیا تھا لیکن وہ بھی نئے صوبے بنانے میں ناکام رہا۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ ماضی میں “ون یونٹ” کے نظام نے صوبوں میں نفرتیں پیدا کیں، جس کا نتیجہ بنگلہ دیش کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کو زبردستی تقسیم کرنے کی سازش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی صوبوں کو ان کے حق نہیں مل رہے اور نئے صوبوں کی باتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ ڈاکٹر انصاری نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ 18ویں ترمیم کے خلاف کسی بھی سازش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔