روھڑی نماہندہ۔ واجد علی ساری سندھ سراپا احتجاج: اتحاد کی فتح، جدوجہد کا نیا راستہ
روھڑی نماہندہ۔ واجد علی
ساری سندھ سراپا احتجاج: اتحاد کی فتح، جدوجہد کا نیا راستہ
آج کا دن سندھ کی سیاسی اور سماجی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر لکھا جانا چاہیے۔ سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر آج کی قلم چھوڑ ہڑتال نہ صرف کامیاب رہی، بلکہ اس نے پورے سندھ کو ایک ہی آواز میں بولنے پر مجبور کر دیا۔ صوبے کے تمام سرکاری ادارے بند، ملازمین کی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی اور اداروں پر سیاہ جھنڈے لہراتے نظر آئے۔ یہ منظر واضح پیغام دے رہا تھا کہ اب ملازمین کی آواز کو کسی بھی صورت دبا نہیں سکتا۔
یہ سچ ہے کہ ہر تحریک کی کامیابی کا دارومدار اتحاد اور قیادت پر ہوتا ہے۔ آج جب سندھ کے لاکھوں ملازمین ایک صف میں کھڑے ہوئے، تو اس اتحاد کی طاقت نے حکومت کی مشینری کو ہلا کر رکھ دیا۔ حکومتی کارندوں میں پھیلنے والا خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ احتجاج اپنا پیغام مؤثر طریقے سے پہنچا چکا ہے۔
سندھ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین حاجی اشرف خاصخیلی اور پی ٹی الف سندھ کے مرکزی صدر غلام رسول مہر مختار سولنگی، اظہار حسین کی قیادت پر ملازمین کا مکمل اعتماد اس تحریک کو مزید مضبوط بنا چکا ہے۔ کیونکہ آج دادو ضلع کے ہزاروں میل اور فی میل اساتذہ اور ملازمین نے یہ ثابت کر دکھایا کہ جب قیادت اور کارکن ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، تو پھر کامیابی یقینی ہے۔