نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سجادہ نشیں آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 12 ربیع الاول کے روز
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سجادہ نشیں آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا ہے کہ انشاءاللہ 12 ربیع الاول کے روز جامع مسجد قاضی صاحب نورپور تھل میں ولادت باسعادت سیدنا حضرت محمد مصطفی ا ،احمد مجتبی ا، باعث تخلیق کائنات، فخر موجودات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں حمد و نعت اور درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پرنور محفل سجائی جائے گی ۔ اس موقع پر نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کائنات میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری اللہ تبارک و تعالی ا کا احسان عظیم ہے ۔ صاحبزادہ قاضی شیخ احمد نے کہا کہ اسوہ ءکامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔