November 17, 2026

چشتیاں شریف ہر طرف سیلاب ہر طرف تباہی یا اللہ معاف فرما یا اللہ معاف فرما عوام استغفار کریں اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے یہ سیلابی پانی جس نے نظام زندگی

IMG-20250830-WA0179

چشتیاں شریف
ہر طرف سیلاب ہر طرف تباہی یا اللہ معاف فرما یا اللہ معاف فرما عوام استغفار کریں اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے یہ سیلابی پانی جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے یہ رب تعالی کی ناراضگی کا سبب ہے اللہ تعالی ہم سے ناراض ہے ہمارے اعمال کی وجہ سے ہمارے کردار کی وجہ سے یا اللہ ہمیں معاف فرما یا اللہ ہمیں معاف فرما حکومت کے ریسکیو ادارے ضلعی انتظامیہ ہر جگہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں کئی مقامات پر نتیجہ غیر تسلی بخش ہے فوری عملی اقدامات اٹھا کر سیلاب متاثرین کو مصیبت سے نکالیں پوری پاکستانی قوم کو اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا موجودہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے بے گھر ہوئے مال مویشیوں کا نقصان ہوا فصلات برباد ہوئیں انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو گیا جن لوگوں کے پاس عنان اقتدار ہے ان لوگوں کو اپنی ترجیحات کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا ہماری بد اتفاقی اور ناچاقی کی بنا پر ہمارا کتنا پانی سمندر میں چلا جاتا ہے اور کھربوں کا نقصان ہوتا ہے ہماری آپس کی قدورتیں ایک دوسرے پر بد اعتمادی کی وجہ سے ہم اپنے پانی کے سٹوریج بنانے سے مسلسل قاصر ہیں اگر ہم ڈیم بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں انتہائی کم قیمت پر بجلی ملتی ہے اور جمع شدہ پانی ہماری زراعت کے کام آتا ہے جس سے ہمارے کاشتکاروں کی حالت بہت بہتر ہو چکی ہوتی اور ہمارا کسان مضبوط ہوتا
ظفر اقبال چوہدری نے کہا موجودہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے رب ذوالجلال متاثرین سیلاب کی پریشانیاں ختم کرے اور نقصانات اپنے خزانہ غیب سے پورے کردے پاکستان کے ذمہ داران بشمول پارلیمنٹ عدلیہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتیں میڈیا و دیگر تمام سٹیک ہولڈرز ایک میز پر بیٹھ کر پانی ذخیرہ کرنے کا بندوبست کریں تاکہ جب بھی کوئی سیلابی صورتحال ہو تو بجائے نقصان کے وہ ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو تمام سیاسی جماعتیں بڑے دل کے ساتھ ایک میز پر بیٹھیں اور ڈیم بنانے کا فیصلہ کریں قوم پارلیمنٹ اور مقتدر حلقوں کی طرف دیکھ رہی ہے