November 17, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عقیدت و محبت اور اپ کی عظمت کا تقاضہ ہے کہ مسلمانوں کا کوئی دن اور

IMG-20250830-WA0181

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عقیدت و محبت اور اپ کی عظمت کا تقاضہ ہے کہ مسلمانوں کا کوئی دن اور کوئی لمحہ ایسا نہ ہو جب اس کے دل کی دنیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد سے اباد نہ ہو
ان خیالات کا اظہار میاں ٹاؤن کی مسجد خاتم النبیین میں کورس “سیرت ہی بندگی ہے” کہ عنوان کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے
مفتی ڈاکٹر عابد الرحمان
مولانا امیر حمزہ اور مولانا امجد کیا
انہوں نے مزید کہا اپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ صرف ایمان لانا ضروری ہے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بے انتہاء عظمت اور تمام چیزوں سے بڑھ کرمحبت ہمارے دلوں میں موجزن ہو،یہ محبت ہمارے ایمان کا جزو اور ہمارے دین کی اساس ہے اور یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے کہ اس امت کے دل میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا جو غیر معمولی جذبہ کار فرما ہے دوسرے مذاہب کے متبعین میں اپنے پیشواؤں سے متعلق اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ملتا
اور کیوں نہ ہو کہ اللہ کے بعد ہر مسلمان کے لیے اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات سب سے محبوب ترین ہستی ہے اور اسے اپنے وجود سے بڑھ کر اپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے اگر اور اگر اس کا سینہ اس جذبے سے خالی ہو تو مسلمان وہ مسلمان ہی باقی نہیں رہے گا کورس کے اختتامی سیشن میں ارگنائزر کی جانب سے سوال و جواب پر شرکاء کوانعامات اور معاونین کو تحائف دیے گئے