November 17, 2026

ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے) 12 ربیع الاول کو سرزمین اولیاء ملتان سے روزنامہ زیرو لائن ملتان کا آغاز ہو رہا ہے ۔ انشاءاللہ گروپ ایڈیٹر جناب عاطف

IMG-20250829-WA0285

ملتان (راجہ نورالہی عاطف سے) 12 ربیع الاول کو سرزمین اولیاء ملتان سے روزنامہ زیرو لائن ملتان کا آغاز ہو رہا ہے ۔ انشاءاللہ گروپ ایڈیٹر جناب عاطف اعوان اور ایڈیٹر انچیف آصف اقبال کی زیر نگرانی وطن عزیز میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ اور قومی امنگوں کے ترجمانی کے لیے یہ اخبار مثالی کردار ادا کرے گا ۔ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے ادارے کے ساتھ ملک بھر سے بہترین تجربے کی حامل صحافتی ٹیم وابستہ ہو چکی ہے ۔ گروپ ایڈیٹرعاطف اعوان کے مطابق ملک بھر سے روزنامہ زیرو لائن ملتان ، ہمارے ڈیجیٹل چینل اور ویب سائٹ کے لیے صاف ستھری صحافت اور فیلڈ میں کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہے خواہش مند حضرات ادارے سے وابستگی کے لیے رابطہ کریں ۔ واضح رہے کہ قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار، نامور سینیئر صحافی جناب عاطف اعوان سرزمین اولیاء ملتان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ موصوف نامور اور سینیئر صحافی ہیں ۔ وہ کئی سالوں سے صحافت کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور اپنی اعلی ا خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے اس شعبہ میں نامور ہوئے ہیں ۔ جناب عاطف اعوان مختلف اخبارات اور میڈیا پلیٹ فارمز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور اپنی بہترین صحافتی بصیرت کے باعث وہ قارئین کرام اور ناظرین کرام کے درمیان ایک معتبر اور قابل اعتماد شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔