ہاتھ میں جوتا پکڑے پانی میں سے گزرنے والا یہ شخص سیلاب متاثرہ نہیں ہے بلکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راٶ ہیں جو اے سی والے
ہاتھ میں جوتا پکڑے پانی میں سے گزرنے والا یہ شخص سیلاب متاثرہ نہیں ہے بلکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راٶ ہیں جو اے سی والے پرسکون میں ماتحت افسران کو حکم دینے کی بجاٸے خود فیلڈ میں موجود ہیں اور گاٶں گاٶں بستی بستی خود جاکر لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی گزارش کر رہے ہیں ان کی کاوش کی وجہ سے اب تک سینکڑوں لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں اور حویلیوں کو چھوڑ کر قریبی محفوظ مقامات پر جاچکے ہیں
ضلع کے سب سے بڑے افسر کا خود فیلڈ میں موجود ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سارے متعلقہ آفیسرز خود بخود فیلڈ میں موجود ہیں اور اپنے ذمے کام کو ہر ممکن بہترین انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں , اگر چہ ہر جگہ بہتری کی گنجاٸش ہر وقت موجود ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین