*📢 احتجاج ختم — ایک درست قدم یا محض فیس سیونگ؟*
*📢 احتجاج ختم — ایک درست قدم یا محض فیس سیونگ؟*
*پنجاب میں جاری شدید سیلاب* کی ہنگامی صورتحال کے باعث
*اگیگا پنجاب اور دیگر تمام اساتذہ تنظیموں* نے 11 ستمبر تک جاری اپنے احتجاجی شیڈول کو *ملتوی* کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ انسانی ہمدردی اور عوامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے — جو ایک *مثبت قدم* ہے۔
تاہم کچھ تلخ حقائق پر بھی بات ضروری ہے:
🔹 *پچھلے کئی دنوں سے جاری احتجاجوں کا کوئی ٹھوس فائدہ نظر نہیں آیا۔*
🔹 زمینی سطح پر نہ کوئی نوٹیفکیشن، نہ کوئی وعدہ پورا ہوا۔
🔹 *اساتذہ و ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں، صرف تصاویر اور نعرے بازی رہی۔*
🔹 *اب سیلاب کی وجہ سے احتجاج کا مؤخر ہونا “فیس سیونگ” لگتا ہے* — ایک ایسا راستہ جس سے تنقید سے بچا جا سکے۔
✅ البتہ یہ ماننا پڑے گا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کو روک دینا *ذمہ داری اور شعور* کی نشانی ہے۔
✅ امید ہے آئندہ کوئی بھی احتجاج ہو تو وہ *مضبوط حکمتِ عملی، حقیقی مقصد* اور *نتیجہ خیز لائحہ عمل* کے ساتھ ہو۔
📌 *اساتذہ کو صرف نعرے نہیں، نتائج چاہییں!*
📌 *تنظیموں سے گزارش ہے کہ صرف احتجاجی کالز نہیں، بلکہ موثر مذاکرات کریں!*