November 17, 2026

خضدار کی یتیم لڑکی صغرا بی بی فریاد لیکر خضدار پریس کلب پہنچی ، مجھے اغوا اور تشدد و مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، انصاف فراہم کیاجائے ورنہ موت قبول کرلونگی ، والدہ کی قرآن پاک ہاتھ میں لیئے پریس کانفرنس میں شرکت کی ۔

IMG-20250827-WA0334

خضدار کی یتیم لڑکی صغرا بی بی فریاد لیکر خضدار پریس کلب پہنچی ، مجھے اغوا اور تشدد و مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، انصاف فراہم کیاجائے ورنہ موت قبول کرلونگی ، والدہ کی قرآن پاک ہاتھ میں لیئے پریس کانفرنس میں شرکت کی ۔

*خضدار 26 اگست 2025: خضدار کےنواحی علاقہ کوشک سے تعلق رکھنے والی ایک یتیم لڑکی صغریٰ بی بی اپنے ساتھ آج بیتے جانے والے واقعہ کے بعد فریاد لیکر خضدار پریس کلب پہنچی ، ان کی والدہ ہاتھ میں قرآن پاک اٹھاکر پریس کلب آئی تھی ، ان کے بہن بھائی اور کزنز و رشتہ دار بھی پریس کانفرنس میں شرک تھیں ۔ خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی بی بی صغریٰ کاکہناتھا کہ ان کے پڑوسی اسامہ نےمبینہ طور پر انہیں آج صبح ان کے گھر کے قریب سے اغوا کر لیا تھا۔ صغریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ اپنے گھر سے درزی کے پاس جا رہی تھیں، جہاں ملزم نے ایک فارچونر گاڑی میں انہیں زبردستی اٹھا لیا۔پریس کانفرنس میں صغریٰ بی بی کی والدہ، بہن بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے، جو اس افسوسناک واقعے پر گہرے صدمے اور غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔ صغریٰ بی بی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اغوا کے بعد ملزم اسامہ نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نشہ آور ادویات یا چیزوں کا استعمال کروا کر ان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ”میں ایک یتیم لڑکی ہوں، مجھے جس کرب سے آج گزرنا پڑا وہ بلوچ قوم کی غیرت کا مسئلہ ہے اگر مجھے انصاف نہیں ملا تو میں موت کو قبول کر لوں گی۔ میں زندہ رہنے کی بجائے مرنا پسند کروں گی، لیکن اس ظلم کو برداشت نہیں کروں گی۔”صغریٰ بی بی کی والدہ نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہمارا کوئی سہارا نہیں۔ میں اپنی فریاد اللہ تعالی کے دربار میں پیش کرتی ہوں جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے اللہ تعالی ان ظالمون کے ساتھ وہی کرے
خاندان کے دیگر افراد نے بھی اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ صغریٰ بی بی کو اغوا کے چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا، لیکن اس وقت تک ان کی حالت بہت خراب ہو چکی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزم اسامہ ایک بااثر شخص ہے اور ممکن ہے کہ وہ قانون سے بچنے کی کوشش کرے۔ پریس کانفرنس میں موجود رشتہ داروں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس معاملے کو اجاگر کیا جائے تاکہ خواتین کے حقوق کی حفاظت ہو سکے۔ صغریٰ بی بی نے پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک بار پھر فریاد کی کہ ، “مجھے انصاف چاہیے۔ اگر قانون نے مجھے تحفظ نہ دیا تو میں اپنی زندگی ختم کر لوں گی۔” مقامی پولیس حکام سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یہ واقعہ خضدار جیسے علاقے میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک اور مثال ہے، جہاں غربت اور عدم تحفظ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔