روھڑی واجد علی عباسی )یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش و ملازمین کیساتھ ہونی والی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین کے مرکزی نائب
روھڑی واجد علی عباسی )یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش و ملازمین کیساتھ ہونی والی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی ، سماعت پر درخواست گذار کے وکیل عبدالمجیب شیخ نے معزز عدالت سے استدعا کی یوٹیلیٹی اسٹور کے 11500ملازمین (ورکرز ) کی نوکریوں کا مسئلہ ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو ایسے احکامات پر اسٹے آرڈر دیا جائے جس پر معزز عدالت نے کہا کہ یہ ادارے کی پالیسی میٹر ہے اسٹے نہیں سکتے البتا ورکرز کے دفاع کیلئے ہم بیٹھے ہیں اور ان کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی ، سرکاری وکیل نے معزز عدالت کو بتایا کہ حکومت آج وی ایس ایس اقصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرییگی ، عدالت نے سماعت 9ستمبر تک ملتوی کر کے وی ایس ایس کے متعلقہ عدالت کو آگاہ کرنے کے احکامات دیئے ، بعد ازیں سماعت آل پاکستان نیشنل ورکر یونین کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو نے اپنے وکیل وکیل عبدالمجیب شیخ و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی ادارے بند کے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت ابتک ایسی پالیسی بنانے میں ناکام ہے جس میں ملازمین کا دفاع ہو سکے ، ملازمین اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ہم نے ملازمین کے حقوق کیلئے آخری دم تک جدوجہد و جنگ جاری رکھنے کا عہد کررکھا ہے اور انشاءاللہ ہم اپنا جائز حق لیکر ہی دم لینگے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدالت سے امیدیں وابستہ ہیں اور امید کرتے ہیں عدالت ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیو ں کا نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔