ربیع الاوّل وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتِ مجسم بنا کر اس خاکدان عالم میں بھیجا سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی
ربیع الاوّل وہ مبارک مہینہ ہے جس میں رب العالمین نے محسن انسانیت پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتِ مجسم بنا کر اس خاکدان عالم میں بھیجا سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی
ہارون آباد () سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان چغتائی نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کے موقع پر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی روشن تعلیمات اور نورانی اخلاق کے ذریعہ دنیا سے نہ صرف کفر و شرک اور جہالت کی مہیب تاریکیوں کو دور کردیا بلکہ لہوولعب بدعات و رسومات اور بے سروپا خرافات سے مسخ شدہ انسانیت کو اخلاق و شرافت وقار و تمکنت اور سنت و شریعت کے زیور سے آراستہ وپیراستہ کردیا اس محسن اعظم کا حق تو یہ تھا کہ ہمارے قلوب ہرلحظہ اس کی عظمت واحترام سے معمور اور ہمارے دلوں کی ہر دھڑکن اس کی تعظیم و توقیر کی ترجمان ہوتی ہمارا ہر عمل اس کے اسوئہ پاک کا نمونہ اور ہر حرکت و سکون اس کی سنت مطہرہ کے تابع ہوتا گویا ایک مسلمان کی مکمل زندگی سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تذکار اور اخلاقِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی جیتی جاگتی تصویر ہونی چاہئے نہ یہ کہ دیگر اہل ادیان وملل کی طرح ہم بھی اس نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم برحق کی یاد و تذکرہ کے لئے چند ایام کو مخصوص کرلیں اور پھر پورے سال بھولے سے بھی اس کی سیرت و اخلاق کا ذکر زبان پرنہ لائیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں زندگی کے جتنے لمحات بھی گذرجائیں وہ ہمارے لئے سعادت اور ذریعہ نجاتِ آخرت ہیں