November 17, 2026

*پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری۔*

*پنجاب ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں میں ’اونچے درجے کے سیلاب‘ کے خدشے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا کی تیاری کر رہا ہے، گلگت بلتستان میں رواں ماہ کے اوائل میں برفانی اور طغیانی سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد اب تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور بنیادی ضروریات کی کمی کا شکار ہیں۔*

*رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج کے زیریں علاقوں سے ہفتے کے روز سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، یہ دریا بالائی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔*

*فاروق احمد نے کہا کہ انخلا کی یہ کارروائی قصور، اوکاڑا، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی اور نارووال میں کی گئی، کیونکہ بھارت کی جانب سے سیلابی الرٹ ملنے کے بعد ان اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔*

*ادھر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا، اگلے 48 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ’اونچے سے بہت اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خطرہ ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔*