November 17, 2026

*این ایف سی ایوارڈ قومی یکجہتی اور اعتماد کے فروغ کا موقع ہے وزیراعلیٰ بلوچستان۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*این ایف سی ایوارڈ قومی یکجہتی اور اعتماد کے فروغ کا موقع ہے وزیراعلیٰ بلوچستان۔*

*کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے تفصیلی بریفنگ دی۔*

*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی، جب کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔*

*وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورت کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط مؤقف سامنے لانا ہے تاکہ بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات ایوارڈ میں بھرپور انداز میں اجاگر کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وسائل کی تقسیم میں شفافیت اور شمولیت کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔*

*ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ مضبوط وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کا موقع فراہم کرتا ہے، اس لیے بلوچستان کے عوام کی امیدوں اور توقعات کو ایوارڈ میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ماہرین معاشیات اور دانشوروں کی تجاویز کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔*

*میر سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ ہماری اجتماعی کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم وفاق میں ہے اور این ایف سی ایوارڈ کو قومی یکجہتی اور اعتماد کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے گا۔*