November 17, 2026

*کوئٹہ ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*کوئٹہ ٹریفک اہلکار پر حملہ کرنے والا رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔*

*کوئٹہ میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک اہلکار کو چھری مار کر زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیا۔*

*پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک کانسٹیبل نے چیکنگ کے دوران روکا رکشہ ڈرائیور نے رکنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اچانک چھری سے حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کر دیا واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔*

*زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔*

*شہر پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کر کے کارروائی شروع کی اور چند گھنٹوں میں ملزم کو اس کے رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔*