*ڈپٹی کمشنر نے ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔*
*ڈپٹی کمشنر نے ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔*
*نہروں اور دریاؤں میں تیراکی، ٹیوب سوئمنگ اور نہانے پر مکمل پابندی عائد.*
میلسی۔(محمدمختارسولگی) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ضلع وہاڑی میں دفعہ 144کے نفاذ کاحکم نامہ جاری کر دیا . دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ضلع وہاڑی کی حدود میں نہروں اور دریاؤں میں تیراکی، ٹیوب سوئمنگ اور نہانے پر مکمل پابندی عائد کردی گٸی۔ ہینڈ اسلام اور ہیڈ سائفن پرتمام تفریحی سرگر میاں ممنوع قراردیدی گٸیں ۔ دفعہ 144کا حکم فوری طور پر نافذ ہے اور26 ستمبر 2025 تک مؤثر رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی گئی ہے. خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔