سندھ حکومت ملازمین دشمن پالیسی اپنا کر ناانصافی اور ظلم کر رہی ہے۔لیاقت مستوئی
سندھ حکومت ملازمین دشمن پالیسی اپنا کر ناانصافی اور ظلم کر رہی ہے۔لیاقت مستوئی
میرپورخاص(عباس آرائیں ) سول اسپتال کراچی میں ڈسپریٹی الاؤنس کے خلاف اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے خلاف سول اسپتال کراچی میں زبردست احتجاج ہوا۔
احتجاج کی قیادت پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر لیاقت مستوئی اور سول اسپتال کراچی کے صدر سید منیر شاھ نے کی۔
مظاہرے میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر \”ڈسپریٹی الاؤنس دیا جائے\”\”پنشن کٹوتی نامنظور\” اور \”ملازمین سے زیادتی بند کرو\” کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت مستوئی نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمین دشمن پالیسی اپنا کر ناانصافی اور ظلم کر رہی ہے۔
ڈسپریٹی الاؤنس تین صوبوں میں مل رہا ہے جبکہ سندھ کے سرکاری ملازمین محروم ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی کٹوتی کی جا رہی ہے جوکہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے اور سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بھی ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ہی ان کا واحد سہارا ہوتا ہے اس سہولت میں کٹوتی کسی طور بھی قبول نہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پنشن کٹوتی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔