نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل کی راجپوت برادری کے پانچ قابل فخر سپوتوں کا منفرد
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل کی راجپوت برادری کے پانچ قابل فخر سپوتوں کا منفرد اعزاز، راجہ غفار حسین ، راجہ محمد اسامہ نوید ، راجہ محمد دانش ، راجہ محمد عاقب اور راجہ محمد دلاور کامران کی پی ایس ای آر سروے ٹیم پنجاب میں تعیناتی ‘ عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ راجہ غفار حسین کو بطور تحصیل مانیٹر جبکہ راجہ محمد اسامہ نوید ، راجہ محمد دانش ،راجہ محمد عاقب اور راجہ محمد دلاور کامران کو بطور نمریٹرز ذمہ درایاں تفویض کی گئ ہیں۔ پی ایس ای آر سروے ٹیم پنجاب نے میڈیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے متعلقہ ارباب بست و کشاد کی ہدایات پر مکمل عمل کرتے ہوئے سروے کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔