بہاولنگر ()ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر ہمراہ سول جج راؤ زبیر صابر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے
بہاولنگر ()ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر ہمراہ سول جج راؤ زبیر صابر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جیل ہذا میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ججز صاحبان نے خواتین وارڈ کا وزٹ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیےاور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس ،سلائی کڑھائی کلاس اور لٹریسی کلاس کا کو چیک کیااور جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔بعد ججز صاحبان نےاسیران کے کچن کا تفصیلی دورہ کیا اور تیار شدہ کھانے کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے معیار کی تعریف کی۔اسی طرح ہسپتال دوسری تمام بارکوں،جس میں نو عمر بچوں کے سکول اور دوسرے اسیران کے لیے الیکٹریشن وایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس، موٹر سائیکل ٹریننگ کلاس،ٹیلرنگ ٹریننگ کلاس،اور باربر ٹریننگ کلاس کو چیک کیاپنجاب حکومت اور ائی جی جیل خانہ جات کے اقدامات کو سراہا۔بعدازپی سی او کا وزٹ کیا اور اسیران کو دی جانے والی اڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کو سراہا اور ساتھ ہی ملاقات شیڈ کا وزٹ کیا اور ملاقات شیڈ میں موجود اسیران اور اُن کے لواحقین کے مسائل دریافت کیے۔اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی اور جیل انتظامیہ کے اقدامات پر شاباش دی اور جیل کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا ۔اور معمولی نوعیت کہ کیسز میں ملوث چار (4)اسیران کو فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔