November 17, 2026

پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کاروائیاں۔3 مختلف گینگ کے 5 ممبران گرفتار، 12 لاکھ روپے مالیتی ڈکیتی شدہ سامان و نقدی اور اسلحہ برآمد.

IMG-20250826-WA0287

پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کاروائیاں۔3 مختلف گینگ کے 5 ممبران گرفتار، 12 لاکھ روپے مالیتی ڈکیتی شدہ سامان و نقدی اور اسلحہ برآمد.

میلسی(محمدمختارسولگی) ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ گڑھا موڑ جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے 3 مختلف گینگز کے 5 ممبران گرفتارکرکے 12 لاکھ روپے مالیتی ڈکیتی شدہ سامان و نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کاروائی کے دوران 12 لاکھ روپے مالیتی 3 عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل ، 2 عدد چائنہ موٹر سائیکل، نقدی اور متفرق سامان برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں عمران عرف مانی، ساجد عرف سجاد، حماد، عتیق اور ندیم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل بھی برآمد ہوئے ۔ملزمان بوریوالا اور گردونواح میں نقب زنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ کاروائی میں ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ محمد امین جھنڈیر اور ان ٹیم نے حصہ لیا ۔