*پاکستان میں سیلاب سے 75 سالوں میں 17ہزار افراد جانبحق ہوئے، 70 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تین انتہائی تباہ کن سیلابوں
*پاکستان میں سیلاب سے 75 سالوں میں 17ہزار افراد جانبحق ہوئے، 70 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تین انتہائی تباہ کن سیلابوں نے 70 ارب ڈالرز کا معاشی نقصان پہنچایا، سیلاب نے 2010، 2022 اور 2025 میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، تین درجن سیلابوں نے مجموعی طور پر 110 شہروں اور 2 لاکھ سے زیادہ دیہات کو تباہ کیا، جس سے 7 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر اراضی متاثر ہوئی اور27 ہزار101 کلومیٹر سڑکوں کے نیٹ ورک تباہ ہوئے، سیلاب سے 1,154 رابطہ پل بہہ گئے، 2.4 ملین سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے، بار بار آنے والے سیلاب نے کم از کم 39 چھوٹے ڈیموں کو نقصان پہنچایا جبکہ ملک بھر میں 34.1 ملین افراد بے گھر کیا، بڑے سیلاب میں 3.3 ملین سے زائد مکانات یا تو تباہ ہوئے، صرف 2010 کے سیلاب نے 10 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا، کم ازکم 1,985 افراد ہلاک ہوئے، 6,500 کلومیٹر سڑکوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا، 354 پلوں کا صفایا ہوا، 9 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے، تقریباً 65 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں، 21 لاکھ لوگ متاثر ہوئے، 11 ڈیموں کو نقصان پہنچا، اور 1.65 ملین مکانات تباہ ہوئے*