November 17, 2026

دنیا کےزیادہ تر ہسپتال ڈاکٹرز نہیں بزنس مین چلا رہے ہیں دنیا کے زیادہ تر سکولز اساتذہ کی بجاۓ بزنس مین چلا رہے ہیں

Screenshot_2025-08-24_153302

دنیا کےزیادہ تر ہسپتال ڈاکٹرز نہیں بزنس مین چلا رہے ہیں
دنیا کے زیادہ تر سکولز اساتذہ کی بجاۓ بزنس مین چلا رہے ہیں
دنیا کے زیادہ تر کارخانوں کے مالک انجینئرز کی بجاۓ سرمایہ دار ہیں
کنسٹرکشن کے شعبہ کے گُرو بھی انویسٹرز ہیں
اچھے ریسٹورنٹ چلانے والے شیف نہیں ہیں
بلکہ بزنس مین و انویسٹر ہیں
اس لیے اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ ہسپتال چلانے والے کو ڈاکٹر ہونا ضروری ہے تو اسے اچھی خاصی کونسلنگ کی ضرورت ہے
اور ایسا شخص کبھی بھی بزنس مین نہیں ہو گا
ایسا شخص صر ف اور صرف “نائن ٹو فائیو” ہوگا۔۔۔
اس پرانی سوچ سے نکلیں
اکیسویں صدی میں بزنس کے مزاج مختلف ہیں
اصل چیز “لیڈرشپ “کوالٹی ہے
انتظامی مہارت ہے
چیلنج قبول کرنے کاحوصلہ ہے
نقصان برداشت کرنے کی ہمت ہے
اگر آپ چیزوں کو مینیج کر سکتے ہیں تو آپ کو
دنیا کے بہترین ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، انجینئرز ، شیف،اور
اکا ؤنٹنٹ مل جائیں گے ۔۔۔
گورمے بیکرز کا مالک ڈی ایس پی ہے ۔
شوکت خانم بنانے اور کامیابی سے چلانے والا کرکٹر ہے
پنجاب کالجز،چینلز ،سکولز ،یونیورسٹیاں چلانے والا ان میں سے کسی کام کا ماہر نہیں ہے
پاک وہیلز PakWheels کا سُنیل منج بھی آٹو انجینئر نہیں ہے
پاکستان کو دنیا کا بہترین ہاوسنگ سسٹم دینے والا ملک ریاض بھی کسی یونیورسٹی کا گریجوایٹ یا آرکیٹکٹ نہیں ہے ۔۔
“بزنس کرنا ایک فن ہے ۔۔۔
اور اکثر اوقات یہ کسی ڈگری کا محتاج نہیں ہوتا “
(تحریر کا کُچھ حصہ کاپی شُدہ ہے )