November 17, 2026

*🌼وزیراعظم سے سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے قومی ہیروز کی ملاقات*

IMG-20250826-WA0223

*🌼وزیراعظم سے سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے قومی ہیروز کی ملاقات*

وزیراعظم شہباز شریف سے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے تین قومی ہیروز کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم نے 25، 25 لاکھ روپےکے چیک دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایوان وزیراعظم میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین قومی ہیروز (جو پیشےکے لحاظ سےچرواہے ہیں) نے ملاقات کی، جنہوں نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنےوالوں میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل تھے، وزیراعظم نے تینوں افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کا 24کروڑ عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم آپ تینوں ہیروز کیلئے دعا گو ہے، آپ نے احساس ذمہ داری کے ساتھ بروقت اطلاع دے کر انسانی جانیں بچائیں۔

وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے 25، 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیک بھی پیش کیے۔