*بااثرسیاسی شخصیت کی پشت پناہی قبضہ گروپ نے پنجاب ہائی وے کی پختہ سڑک پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ کر لیا** میرے گھر اور اہل علاقہ دیہہ کارستہ بند کردیا پولیس بھی سازباز،متاثرہ کی پریس کانفرنس اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل*
*بااثرسیاسی شخصیت کی پشت پناہی قبضہ گروپ نے پنجاب ہائی وے کی پختہ سڑک پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ کر لیا** میرے گھر اور اہل علاقہ دیہہ کارستہ بند کردیا پولیس بھی سازباز،متاثرہ کی پریس کانفرنس اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل*
میلسی (محمدمختارسولگی)
موضع خان پور تحصیل میلسی کےرہائشی مہر یامین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ میلسی کے بااثر سیاسی شخصیت کی ایماء پر قبضہ گروپ کے افراد منوار،اسرار اور عمر وغیرہ نے پنجاب ہائی وےکی پختہ سڑک پر دیوار تعمیر کرکے اور دروازہ لگا کر ناجائز طور پر قبضہ کرلیا جس سے میرا گھر اور اہل علاقہ کارستہ بندہوگیا۔ میں نے فوری طور پر 15 پر کال کرکے پولیس کو آگاہ کیا تھانہ صدر پولیس میلسی کے ایس ایچ او شمعون جوئیہ نفری کے ہمراہ موقع پر آئے سڑک پر تعمیر ناجائزدیوار دروازہ کو دیکھا اور بغیر کاروائی واپس چلے گئے۔ میں نے تھانہ میں کاروائی کے لئے درخواست دی ،تفتشی افسر اسماعیل بھی موقعہ پر آیا ،میں نے کاغذات نقشہ چیک کروایا لیکن میری آنکھوں کے سامنے قبضہ گروپ سے رشوت لےکرساز باز ہوگیا ۔میں نے رقم لینے کی ویڈیو بنائی تو تھانیدار نے میرا موبائل بھی چھین لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے دودن بعد موبائل واپس کردیا ہے ۔متاثرہ مہر یامین نے مزید کہاکہ قبضہ گروپ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے یہ کریمنل لوگ ہیں انکی سرپرستی میلسی کی بااثر سیاسی شخصیت کرتی ہے اس پر جب تفتیشی افسرسے مؤقف لیا گیا تو اس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملا محکمہ ریونیو پرڈال دیامتاثرہ مہریامین نے اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ،آئی جی پنجاب ،کمشنر ملتان،آر پی او ملتان،ڈی سی وہاڑی، ڈی پی او وہاڑی اور پیرا فورس وہاڑی ڈسٹرکٹ کے انچارج سے فی الفور نوٹس لے کرانصاف کی اپیل کی ہے۔