November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی

IMG-20250823-WA0249(1)

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا بھی موجود تھے۔ ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو حالیہ بارشوں کے بعد دورہ نلی ناڑی ،منگوال ودیگر بارے تفصیلی آگاہ کیا،حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کٹھہ نلی ملوال روڈ شدید متاثر ہوا جس کے نتیجے میں مقامی آبادیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ راستہ بند ہونے کے باعث نہ صرف عوام پریشانی میں مبتلا تھی بلکہ روزمرہ کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔ رکنِ قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ذاتی طور پر حالات کا جائزہ لیا۔ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی کرین موقع پر بھجوا دی، جس کی مدد سے سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور آمدورفت کے لیے راستہ کھول دیا گیا۔ راستہ بحال ہونے پر مقامی لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔
اس موقع پر مقامی معززین اور سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے جن میں حاجی اشرف ملوال، ماسٹر محمد اقبال، ملک نعیم لنڈو، ملک حسنین اعوان اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ عوام نے ملک شاکر بشیر اعوان کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی اصل پہچان یہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہو۔ملک شاکر بشیر اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ متاثرہ سڑکوں اور دیگر مسائل کے مستقل حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملک شاکر بشیر اعوان کی کاوشوں سے روڈ کی بحالی کے بروقت اقدام سے عوام کی تکلیفوں کا ازالہ ہو گیا۔