لاڑکانو : بیورو چیف محمد قاسم بگھیو۔ ایس ایس پی لاڑکانو احمد چودھری کی دلیرانہ قیادت میں لاڑکانو پولیس کی گزشتہ 07 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی۔ پچاس لاکھ انعام یافتہ ملزم عبدالمجید
لاڑکانو : بیورو چیف محمد قاسم بگھیو۔
ایس ایس پی لاڑکانو احمد چودھری کی دلیرانہ قیادت میں لاڑکانو پولیس کی گزشتہ 07 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی۔ پچاس لاکھ انعام یافتہ ملزم عبدالمجید عرف مجو جت کو گرفتار کرلیا گیا۔ پندرہ لاکھ انعام یافتہ علی گوہر کھکھرانی کو بھی دھر لیا گیا۔15 سالہ ذہنی معذور دعا ابڑو سے اجتماعی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم کالو لہر 24 گھنٹوں کے اندر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ شیخ زید چلڈرن ہاسپیٹل سے اغوا ہونے والی کمسن بچی کو کراچی سے باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے رستم تنیو کو گھوٹکی کے کچے سے باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔وارث ڈنو ماچھی کی حدود میں پولیس جوان کو شہید کرنے والی گینگ کو مقابلے کے دوران تینوں ڈاکوؤں کو 12 گھنٹوں کے اندر جہنم واصل کردیا گیا۔ 268 پولیس مقابلے ہوئے۔ 09 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ 52 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ 65 گینگز بسٹ. 02 انعام یافتہ ڈاکو گرفتار۔ 125 کرمنلز گرفتار۔ 427 اشتہاری گرفتار۔ 803 روپوش گرفتار۔ 153 ناجائز اسلحہ کیس درج کرکے 153 ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 10 عدد کلاشنکوف برآمد۔ 127 عدد پسٹلز برآمد۔ 11 عدد ریوالور برآمد۔ 19 عدد شارٹ گن برآمد۔ 07 عدد ھینڈ گرنیڈ. 427 منشیات فروش گرفتار۔ 12 عدد چوری شدہ کاریں برآمد۔ 08 عدد ٹریکٹرز برآمد۔ 190 عدد/بھینسیں مال مویشی برآمد۔ 265 عدد موٹرسائیکلیں برآمد۔ 17 عدد چنگچی رکشہ/لوڈر رکشہ برآمد۔ ڈاٹسن/سوزوکی 05 عدد۔ 11985000 کیش برآمد. 370 عدد گمشدہ، چوری شدہ و چھینی گئی موبائل فونز برآمد. ایس ایس پی لاڑکانو احمد فیصل چودھری کی قیادت میں سماج دشمن عناصروں کے خلاف کچے اور پکے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے، جو تا حال جاری ہے. دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانو ہر روز کی بنیاد پر عوام الناس کے زمین و جائیداد،زرعی زمین کے تنازعات، رشتیداریوں کے معاملات اور لین دین کے مسائل سمیت امن و امان کی خاطر سول میٹرز سننے اور حل کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ اسی دوران قیام امن کے لیے پولیس افسران و جوانان نے اپنی قیمتی جانیں بھی قربان کردی ہیں۔