نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کی تنظیم نو کر دی گئی ،
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کی تنظیم نو کر دی گئی ، سیٹھ محمد رضوان قدیر صدر جبکہ محمد سعید عاطف رحمانی ناظم مقرر ، تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کا اہم انتخابی اجلاس زیر صدارت تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ اکرام اللہ خان منعقد ہوا۔ جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن محمد اقبال کاشف ، عبدالرحمان منگلہ صدر تحریک منہاج القرآن ساہیوال ، صدر تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب علامہ محمد بلال اعوان اور ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب ملک غلام محمد صفدر اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انتخابی اجلاس میں تحصیل بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سرگودھا ڈویژن اور ضلع خوشاب کے قائدین نے تنظیم نو کے اغراض و مقاصد پر تفصیلا” روشنی ڈالی ۔ انہوں نے نو منتخب صدر سیٹھ محمد رضوان قدیر اور ناظم محمد سعید عاطف رحمانی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سیٹھ محمد رضوان قدیر اور محمد سعید رحمانی نے اظہار خیال کرتے ہوءےکہا کہ انشاءاللہ ہم حسب سابق اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور تحصیل بھر میں تنظیمی فعالیت کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے ۔