کنری،نامہ نگار،ڈی ایس پی کنری زین رضابلوچ کاکہناہے کہ عوام کے جان ومال کی ذمہ داری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنری تھانہ پر منعقد ایک تقریب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان
کنری،نامہ نگار،ڈی ایس پی کنری زین رضابلوچ کاکہناہے کہ عوام کے جان ومال کی ذمہ داری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنری تھانہ پر منعقد ایک تقریب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگار،مختیارکار کنری ثناء اللہ ابڑو،ایس ایچ او کنری افتخار احمد باجوہ،پریس کلب کنری کے صدر اعجازمغل،نائب صدر اقبال بھٹی،فداحسین،مجید میمن،جاوید میمن،لوکمارشرما،اختربھٹی،محسن اقبال انصاری،الفت حسین،پریس کلب نبی سرروڈاورپریس کلب ٹالہی کے عہدیداران غلام مصطفے آرائیں،اعجازخان گشکوری اورپولیس افسران واہلکار کثیر تعداد میں موجود تھے،ڈی ایس پی کنری زین رضابلوچ کا مذید کہناتھاکہ حالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اورانکے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس انتظامیہ کی بھرپور مدد کریں،بعدازان شرکاء کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔