October 12, 2026

*💥مسلح گروہوں کی سہولت کاری پر گھرگراکرعلاقہ بدرکیا جائیگا، جرمانہ بھی ہوگا: باجوڑ سالارزئی قوم کا فیصلہ*

IMG-20250824-WA0056

*💥مسلح گروہوں کی سہولت کاری پر گھرگراکرعلاقہ بدرکیا جائیگا، جرمانہ بھی ہوگا: باجوڑ سالارزئی قوم کا فیصلہ*

باجوڑ میں اقوام سالار زئی نے امن و امان سے متعلق گرینڈ جرگے میں فیصلہ کیا ہے کہ کسی نے مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر گرا کر علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ اور خاندان قوم دشمن کہلائے گا۔

باجوڑ میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی انور زیب خان کے رہائش گاہ پر اقوام سالارزئی کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ ہوا جس میں قومی اور سیاسی مشران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جرگے کے اعلامیے کے مطابق باجوڑ سالارزئی میں کسی نے بھی مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، اُس کا خاندان پوری قوم کا دشمن ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت پورے سلارزئی میں بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اگر حکومت یا کوئی حکومتی ادارے سلارزئی میں کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو دن کے وقت کرے، رات کو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اگر سلارزئی کے کسی بھی علاقے میں کوئی مسئلہ پیش آیا تو پوری سالارزئی قوم وہاں جاکر اُس کا مقابلہ کرے گی، سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے دار مقرر کیے جائیں گے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*