لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان رجسٹرڈ و چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں زبیر احمد انصاری کی
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان رجسٹرڈ و چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں زبیر احمد انصاری کی جانب سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور تیرھویں مرتبہ لاہور پریس کلب کے منتخب صدر ارشد انصاری کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جو انہیں تمغہ ءامتیاز عطا کیا گیا ہے ان کے اس منفرد اعزاز پر ان کے لیے ایک ستائشی پروقار تقریب اور شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جناب ارشد انصاری کی خدمات کو سہراتے ہوئے صدر مملکت اسلامی جمہوریہء پاکستان آصف علی زرداری اور حکومت پاکستان نےانہیں تمغہ ءامتیاز عطا کیا ہے۔ جناب ارشد انصاری کے اعزاز میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں لاھور پریس کلب کے دیگر عہدیداران جن میں سالک نواز،عمران شیخ،رانا شہزاد اور ایڈیٹر رپورٹنگ و مرکزی نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں محمد اصغر بھٹی،رہنماء ایم ایم اے ڈاکٹر مصطفی ا انصاری اور عمران داؤد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر زبیر احمد انصاری اور میاں اصغر بھٹی نے ارشد انصاری کو بھرپور ویلکم کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔