November 17, 2026

چشتیاں شریف قدرتی آفات خداوند متعال کی طرف سے ہمارے اعمال اور طرز زندگی پر الارم کی طرح ہوتے ہیں کہ اشرف المخلوقات انسان اپنے طرز معاشرت اور اعمال کا ازسر

IMG-20250823-WA0227

چشتیاں شریف
قدرتی آفات خداوند متعال کی طرف سے ہمارے اعمال اور طرز زندگی پر الارم کی طرح ہوتے ہیں کہ اشرف المخلوقات انسان اپنے طرز معاشرت اور اعمال کا ازسر نو جائزہ لیں اور اپنے رب کی طرف رجوع کریں خیبر پختون خواہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ایک بڑا انسانی المیہ ہے بالخصوص بونیر و دیگر ملحقہ اضلاع میں انفراسٹرکچر کا ملیا میٹ ہونا اور سینکڑوں افراد کا لقمہ اجل بن جانا پیاروں کی نظروں کے سامنے پیاروں کا پانی کی لہروں میں غرق ہو جانا ایسے مناظر ہیں جن کو صدیوں تک بھلایا نہیں جا سکتا حکمران و دیگر خدمت کے ادارے بلا تفریق مصروف جدوجہد ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں سب کو یکسوئی کے ساتھ انسانی خدمت کا عمل انجام دینا ہوگا
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے خیبرپختونخواہ کی سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا خیبر پختون خواہ میں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کو کور کرنے میں وقت لگے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت یکسوئی کے ساتھ بغیر بلا تعطل برق رفتاری کے ساتھ متاثرین کو ریسکیو کریں اور ان کی بحالی کے لیے نجی شعبے مخیر حضرات و دیگر اداروں کی معاونت سے برق رفتاری سے کام کریں تمام صوبوں کے عوام خیبر پختون خواہ کے لوگوں کی فوری بحالی چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ و دیگر اداروں کے ذریعے فوری طور پر متاثرین کے لیے علاج معالجے اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں
ظفر اقبال چوہدری نے کہا تمام صوبے وزیراعلی کے پی کے اور گورنر کے پی کے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اتنے بڑے پیمانے پر تباہی فوری طور پر سب لوگ مل کر ہی ازالہ کر سکتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر صحیح اعداد و شمار جمع کریں اور ایک مربوط سسٹم کے تابع تمام متاثرین کی بحالی کے اقدامات اٹھائیں خیبر پختون خواہ کے بھائیوں کی معاشی بحالی کے لیے چیمبر اف کامرس اپنی خدمات بروئے کار لا رہا ہے اور پاکستان بھر کے تمام چیمبرز ایک مربوط سسٹم کے تحت متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں خداوند متعال ہمارے بھائیوں کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ان کی جلد بحالی ہو سکے