November 17, 2026

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سینیئر جرنلسٹ اور ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفیئر سوسائٹی رنگپوربگھور کے جنرل سیکرٹری ایم نوردین عمرہ کی

IMG-20250823-WA0222

رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سینیئر جرنلسٹ اور ہائ ایمز ڈیزرٹ ویلفیئر سوسائٹی رنگپوربگھور کے جنرل سیکرٹری ایم نوردین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں رنگپور بگھور پہنچ گئے ۔ رنگپور شہر پہنچنے پر ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد اعوان، صدر انجمن تاجران رنگپوربگھور ملک مجاہد حسن بگھور ، نمبردار ملک ساجد عباس بگھور، ملک گلزار احمد بگھور، معروف کاروباری اورسماجی شخصیت رانا خلیل احمد سمیت دیگر ان کے دوست احباب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثناء نورپور تھل پریس کلب کے فاؤنڈر ممبر سئنیر صحافی ایم نور دین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر رنگپور بگھور میں ان کی رہائشگاہ پر صدر پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور اراکین پریس کلب نورپورتھل ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک محمد حیات جوئیہ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا اور راجہ نور الہی عاطف نے دلی مبارک باد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔