November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی بھٹوں کی چیکنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 بھٹہ مالک

IMG-20250823-WA0147

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی بھٹوں کی چیکنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 بھٹہ مالک کو جرمانہ، انہوں نے نواحی علاقہ جات میں متعدد بھٹوں کی چیکنگ کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 1 بھٹہ مالک کو جرمانہ بھی عائد کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے مالکان کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ماحول دوست کوالٹی مٹیریل کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔