*💥وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار*
*💥وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار*
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے چین کی پاکستان کے ساتھ مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے پاک چین تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔