November 17, 2026

*فوجی فاؤنڈیشن کے خلاف بی بی سی کے بے بنیاد جھوٹے دعوے*

IMG-20250816-WA0194(1)

*فوجی فاؤنڈیشن کے خلاف بی بی سی کے بے بنیاد جھوٹے دعوے*

▪️حال ہی میں اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (EPBD) نامی ایک معتبر تھنک ٹینک نے پاکستان کا پہلا ویلتھ پرسیپشن انڈیکس 2025 جاری کیا جس میں 40 سرکاری اور نجی اداروں کا تجزیہ کیا گیا۔

🚨اس رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا کہ اداروں کی درجہ بندی گورننس، وژن، کارکردگی اور دیگر پیشہ ورانہ عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

🚨اس رپورٹ میں فوجی فاؤنڈیشن کو نمایاں مقام حاصل ہوا، جو اس کی بہتر کارکردگی اور زبردست وژن کا ثبوت ہے لیکن اس کے باوجود بی بی سی نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے یہ دعویٰ کیا کہ فوجی فاؤنڈیشن ٹیکس ادا نہیں کرتی اور اسی وجہ سے وہ سرفہرست آئی۔

🚨یہ دعویٰ حقائق کیخلاف سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مئی 2024 میں کہا تھا کہ صرف 2022-23 کے مالی سال میں فوج نے 100 ارب روپے کی مالیت کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کیے۔

🚨اس طرح کے غیر مصدقہ دعوے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مخصوص بین الاقوامی میڈیا ادارے ایسے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں جو پاکستان کے معاشی اور دفاعی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔

*پاکستانی عوام کو ان بیانیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیونکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ملک مشکل دور سے نکل کر ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ان شاءاللہ بہت جلد پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔*