اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ فیصل الرحمن نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول وہاڑی کی سربراہی میں این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کے جونیئر کلرک سجیل رضا BS_ 11 کو ریڈ کر کے 20 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

میلسی(محمد مختار سولگی)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وہاڑی راؤ فیصل الرحمن نے کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کے جونیئر کلرک سجیل رضا BS-11 کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ایک شہری سے اسکی رجسٹری کے عمل درآمد برائے اندراج انتقال کے لیے 20 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔