اینٹی کرپشن سرکل أفیسر وہاڑی کاچھاپہ تھانہ ٹبہ سلطان پور کے انسپیکٹر انویسٹیگیشن محمد طاہر BS-16 کو ریڈ کر کے 75 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
اینٹی کرپشن سرکل أفیسر وہاڑی کاچھاپہ
تھانہ ٹبہ سلطان پور کے انسپیکٹر انویسٹیگیشن محمد طاہر BS-16 کو ریڈ کر کے 75 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
میلسی (محمد مختار سولگی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کے سرکل آفیسر منصور خان نے سول جج مجسٹریٹ درجہ اول وہاڑی کی سربراہی میں تھانہ ٹبہ سلطان پور کہ انسپیکٹر انویسٹیگیشن پنجاب پولیس محمد طاہر BS-16 کو ریڈ کر کے 75 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا .
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے .
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر وہاڑی منصور خان نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹبہ سلطان پور کے انسپیکٹر انویسٹیگیشن محمد طاہر BS -16 کو تھانہ گڑا موڑ کی FIR میں ایک خاتون کے مقدمے میں ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ملزم کو بے گناہ کرنے کے لیے 75 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں .
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔