November 17, 2026

میرپورخاص (عباس آرائیں) سنی رابطہ کونسل تعلقہ ڈگری کے زیر اہتمام معرکہ حق، یکجہتی غزہ اور سلام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20250819-WA0255(1)

میرپورخاص (عباس آرائیں) سنی رابطہ کونسل تعلقہ ڈگری کے زیر اہتمام معرکہ حق، یکجہتی غزہ اور سلام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی سے سنی رابطہ کونسل تعلقہ ڈگری کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اگر آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیے۔
غزہ فلسطین کی حالت تشویشناک ہے دنیا بھر کے مسلم حکمران غفلت کی نیند سے اُٹھیں اور فلسطین کا ساتھ دیکر قبلہ اول کو یہودیوں سے چھڑوائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے جب بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
سرحدوں پر پاک فوج کے جوان رات بھر جاگتے ہیں جب ہی پاکستان کی عوام سکون سے سوتی ہے جس کی مثال معرکہ حق ہے۔
اہلسنت کا بچہ بچہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے۔
ریلی میں سنی رابطہ کونسل تعلقہ ڈگری کے رہنماء رئیس نواز لغاری، قاری محسن فاروقی، سائیں اسداللہ نوحانی، سائیں رازق ڈنو نوحانی، مولانا عدنان حیدری، مفتی حسن عتیق، اصغر حسینی، زاہد عمران، شاہد محمود، حافظ محمد عمیر مسعود، تعلقہ ڈگری کے عہدیداران و کارکنان سمیت صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔