November 17, 2026

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے 78ویں جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد، ٖ اس موقع پر ونٹرکپ اور صادق الاسلام میموریل ٹورنامنٹ کے انعامات تقسیم کیۓ گۓ

IMG-20250819-WA0250

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے 78ویں جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد، ٖ اس موقع پر ونٹرکپ اور صادق الاسلام میموریل ٹورنامنٹ کے انعامات تقسیم کیۓ گۓ۔ ٖ ہارون آباد (۔نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر۔)تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز حافظ سعد الرحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی فراست آفریدی،احمد بکر زیدان،امانت علی چئیرمین،صدر حماد سعید، نائب صدر محمود ملک، جنرل سیکرٹری فیصل نوید، سوشل میڈیا کاشف رانا، سہیل بخاری، عرفان گجر، احمد حصام ، اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور مل کر آزادی کا کیک کاٹا،ونر فرینڈز البیلادی کے کپتان ندیم تنولی ،جبکہ ڈویژن بی کے ونر صدافو کے کپتان شیبو نے ٹرافی وصولی ۔حماد سعید نے فراصت آفریدی کو شیلڈ پیش کی، سعودی اوجر کے کپتان ہارون اظہر اور بنگلہ دیش وونڈر کے کپتان فرہاد نے رنراپ ٹرافی مہمان خصوصی فراست آفریدی سے لی۔ مزید صادق الاسلام میموریل ٹورنامنٹ کے ونر ہارون اظہر اور رنر اپ کے کپتان قاسم کو بھی ٹرافی سے نوازا گیا۔ حماد سعید نے مہمان خصوصی فراست آفریدی اور وائس چئیرمین تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ چئیرمین امانت علی نے احمد بکر زیدان کو مدینہ کرکٹ ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوزا، اس تقریب میں ماجد ملک ،ارشد رضا، فیاض چوہان، قادر، فاروق سعید، اظہر محمود نے بھی شرکت کی،اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیۓ، جشن آزادی کی تقریب مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئر محمد طحا نے ترتیب دی اور ہوسٹنگ کے فرائض فیصل نوید نے سر انجام دیۓ ۔