November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت کنٹرول میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں تحصیلدارز،نائب

IMG-20250819-WA0248

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کی زیر صدارت کنٹرول میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز ،لینڈ ریکارڈ ،پلس پراجیکٹ کے افسران، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان کو تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز ، گرداورز اور حلقہ پٹوریوں نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ریونیو کے متعلقہ تمام ریکارڈ ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کر دیا ہے پلس کے افسران نے ریونیو افسران کو بتایا کہ خوشاب شہر کے تمام موضع جات کھیوٹ ڈیجیٹل کرکے لٹھہ آپ کے حوالے کیا جائے گا جوآپ کے لیے آسانی ہوگی اب ریونیو کے معاملات میں مزید کچھ چیزیں تبدیل کی گئی ہیں اب آپ لوگ بنک جا کر رجسٹری آن لائن کرا سکیں گے باقی تمام ریکارڈ بھی آن لائن کر دیا جائے گا ۔حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ پلس پراجیکٹ بھی زیر غور تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان نے ریونیو افسران کو واضح ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ریونیو کے متعلقہ ریکوری پر ریونیو کے معاملات اور کارکردگی بہتر کریں مزید وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے والے ریونیو افسران اور اہلکار ملازم اپنا قبلہ درست کریں آئندہ کارکردگی نہ دکھانے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی ہوگی تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں۔