*🌧️ بادل پھٹ گئے مگر آنکھیں نہ پھٹیں 🌧️ انا للہ وانا الیہ راجعون* 🤲
*🌧️ بادل پھٹ گئے مگر آنکھیں نہ پھٹیں 🌧️ انا للہ وانا الیہ راجعون* 🤲
*پاکستان کے گوشے گوشے میں بادل پھٹ رہے ہیں، کہیں زمین لرز رہی ہے، کہیں پہاڑ سرک رہے ہیں، کہیں پھتر پانی کی طرح بہہ رہے ہیں اور کہیں بڑے بڑے درخت تنکوں کی طرح بہہ رہے ہیں، کہیں لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں، مگر ہماری آنکھوں سے آنسو نہیں بہہ رہے۔ ہم آفاتِ کو بھی مفاد پرستی، سیاست، اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا بیٹھے ہیں*
*کہاں ہیں وہ رہبر و مبلغ علماء کرام جو قوم کو رب کی طرف پلٹنے کی دعوت دیں؟؟؟*
*قوم قبیلہ پرستی، نفرت اور مفاد پرستی میں ڈوبی ہوئی ہے، علماء و صوفیاء دنیا داری میں لگے ہیں*
*حکمران سود و مادیت کی دوڑ میں فنا ہیں*
*صحافت اللہ کے عذاب سے مناظر بیچ کر کما رہی ہے*
*یہ بادلوں کا پھٹنا، پہاڑوں کا سرکنا اور لاشوں کا بہنا اللہ کی ناراضگی کے سوا کچھ نہیں۔ مگر ہم پھر بھی رو نہیں رہے، استغفار سے غافل ہیں علاج ایک ہی ہے: ہر فرد اپنے گناہوں کی معافی مانگے، اللہ کے خوف سے جب آنکھوں سے پانی بہتا ہے پھر عذاب کی شکل میں نہیں بہتا*
*یا رب! ہمارے حال پر رحم فرما، دلوں کو نرم کر دے، حلال رزق عطا فرما، فتنوں اور نفرتوں سے بچا، امت کو ایک کر دے، اور ایسے حکمران عطا فرما جو رحم دل ہوں یا اللہ ہمیں وہ آنکھیں دے جو تیرے خوف سے روئیں اور وہ زبان دے جو کلمہ طیبہ پر جم جائے*
*آمین یا رب العالمین*
🚨
اس وقت کرنے والے کام
?
نماز کی پابندی،
قرآن کی تلاوت،
استغفار کی کثرت،
جھوٹ کا چھوڑنا،
حلال رزق کمانا وغیرہ